urdu news update, Rescue 1122 Shigar Releases Performance Report 0

ریسکیو 1122 شگر نے اپریل 2025 سے دسمبر 2025 تک کی ایمرجنسی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، روقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ رسپانس پر تفسلی رپورٹ جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ریسکیو 1122 شگر نے اپریل 2025 سے دسمبر 2025 تک کی ایمرجنسی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق اس دوران ضلع شگر میں مجموعی طور پر 330 ایمرجنسیز پر بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ رسپانس فراہم کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ میڈیکل ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں جن کی تعداد 135 رہی۔ اس کے علاوہ دیگر ایمرجنسیز 61، ریکوری کیسز 34، شفٹنگ کیسز 26، روڈ ٹریفک حادثات 19 اور جلوس ڈیوٹی کے 17 واقعات شامل ہیں۔ مزید برآں آگ لگنے، ڈوبنے، سیلاب، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز میں بھی ریسکیو 1122 شگر کے اہلکاروں نے خدمات انجام دیں۔
ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں 5، مئی میں 29، جون میں 32، جولائی میں 53، اگست میں 41، ستمبر میں 36، اکتوبر میں 57، نومبر میں 42 جبکہ دسمبر میں 35 ایمرجنسی کالز پر رسپانس دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران سب سے زیادہ ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔
ریسکیو 1122 شگر کی ٹیم نے محدود وسائل کے باوجود دن رات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دیں، جس پر ضلعی انتظامیہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مستقبل میں بھی اسی جذبے، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو اہلکاروں سے مکمل تعاون کو یقینی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Rescue 1122 Shigar Releases Performance Report

سال نو، امید و استقامت کا سفر، کرامت علی جعفری

شگر میں شادی مہمندے سیاست اور عوام کی آنکھیں بند، سلیم بیتاب شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

ریسکیو 1122 شگر نے اپریل 2025 سے دسمبر 2025 تک کی ایمرجنسی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، روقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ رسپانس پر تفسلی رپورٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں