urdu news update, Ramadan Moon Be Sighted in Pakistan 0

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا اور عید الفطر کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا اور عید الفطر کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی، پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آ سکتا ہے اور یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Ramadan Moon Be Sighted in Pakistan

ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ کی دوبارہ دھمکی

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

لکی مروت میں دہشت گردوں کا فیکڑی بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا اور عید الفطر کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں