خبریں خبر نیوز report landscape 1768880122255 0

شگر میں بجلی کے وولٹیج میں مسلسل کمی کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں مختلف علاقوں کے مکینوں، تاجروں اور سماجی نمائندوں نے شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں بجلی کے وولٹیج میں مسلسل کمی کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں مختلف علاقوں کے مکینوں، تاجروں اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی اور بجلی کی ناقص فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کم وولٹیج کے باعث گھریلو برقی آلات ناکارہ ہو رہے ہیں جبکہ دکانوں اور چھوٹے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ بجلی موجود ہونے کے باوجود وولٹیج اتنا کم ہوتا ہے کہ پنکھے، فریج اور دیگر ضروری آلات صحیح طریقے سے کام نہیں کرتے، جس سے روزمرہ زندگی اجیرن بن چکی ہے۔احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ شگر میں بجلی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے، ٹرانسفارمرز اور لائنوں کی اپ گریڈیشن کی جائے اور کم وولٹیج کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر جلد عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔اس موقع پر سماجی رہنماؤں نے کہا کہ شگر کے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں مگر بجلی کے مسائل نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب، محکمہ برقیات کے ذمہ داران کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ کم وولٹیج کے مسئلے کے حل کے لیے تکنیکی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں اور بہت جلد بہتری آئے گی۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ حکام اپنے وعدوں پر عملدرآمد کریں گے اور شگر میں بجلی کی صورتحال کو معمول پر لایا جائے گا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Public Protest in Shigar

غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت، جی ایم ایڈوکیٹ

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

ثقافت کے نام پر نوجوانوں کی کردار سازی روندو اور بلتستان کا حقیقی ثقافتی تشخص. سید مظاہر حسین کاظمی

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں بجلی کے وولٹیج میں مسلسل کمی کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں مختلف علاقوں کے مکینوں، تاجروں اور سماجی نمائندوں نے شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں