IMG 20260125 WA0032 0

شگر ، معروف اور بااثر وزیر خاندان نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف اور حسن شگری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ ۔ 5 سی این نیوز
شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کے امیدوار حسن شگری ایڈوکیٹ کو ایک اور بڑی سیاسی کامیابی،
شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کے امیدوار حسن شگری ایڈوکیٹ کو ایک اور بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوگئی، شگر سینٹر کے معروف اور بااثر وزیر خاندان نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف اور حسن شگری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں وزیر عبد الکریم (سینئر نائب صدر غازیان گلگت بلتستان)، وزیر محمد علی (وائس چیئرمین ایل ایس او مریبی)، وزیر فدا محمد بھٹو (ویلفیئر آفیسر شگر)، وزیر ثاقب، وزیر دانش ، وزیر حسن اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور آئندہ انتخابات میں حسن شگری کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شگر کے وزیر نسیم شگری (سرپرست پی ٹی آٸی شگر) نے وزیر خاندان کی شمولیت کو حسن شگری اور پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک بڑی سیاسی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خاندان کا شگر میں گہرا سماجی و سیاسی اثر و رسوخ ہے، جو آنے والے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔ حسن شگری ایڈوکیٹ نے تمام شامل ہونے والی معزز شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد اور حمایت سے شگر میں حقیقی عوامی قیادت کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔ حمایتی شخصیات نے اعلان کیا کہ وہ حسن شگری کی کامیابی کے لیے دامے، درمے اور سخنے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس شمولیتی پروگرام میں پی ٹی شگر کے سنیٸر رہنما الحاج صوبیدار میجر (ریٹاٸرڈ )جی ایم کمال صاحب اور یوسف شہزاد صاحب شامل تھے جی ایم کمال اور یوسف شہزاد نے بھی بھرپور حمایت کی اعلان پر تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور مل کر شگر کی ترقی کے لٸے کام کرنے کی عزم کا اظہار کیا ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

Urdu news update, pti Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، معروف اور بااثر وزیر خاندان نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف اور حسن شگری کی حمایت کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں