شگر کوتھنگ پائن دینی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے مدرسہ عباسیہ کوتھنگ پائن کا روحانی اور باوقار افتتاح سید محسن علی الموسوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ قاسم جوہری کے دست مبارک سے کیا گیا
رپورٹ ، زمان آخونذادہ 5 سی این نیوز
یہ مدرسہ درحقیقت مرحوم محمد رضا کی خالص نیت مسلسل محنت اور دینی جذبے کا ثمر ہے۔ مرحوم محمد رضا نہ صرف مدرسہ عباسیہ کوتھنگ پائن کے بانی و محرک ہی نہیں تھے، بلکہ وہ پورے علاقے کے لیے ایک ہمہ جہت، باکردار، اور درد دل رکھنے والے سماجی رہنما تھے۔ وہ نہ صرف دینی خدمات انجام دیتے تھے بلکہ گاؤں کے ہر چھوٹے بڑے سماجی کام میں پیش پیش رہتے، گاؤں کا ہر فرد اُنہیں ایک ذمہ دار اور مخلص شخصیت کے طور پر جانتا تھا۔ ان کی رحلت نے کوتھنگ پائن کو ایک خاموش دکھ میں مبتلا کر دیا ہے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے گاؤں اپنے مضبوط بازو سے محروم ہو گیا ہو۔ مرحوم کی کمی ہر دل کو محسوس ہو رہی ہے، اور اُن کے جانے کے بعد گاؤں میں ایک خلا سا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔ مرحوم تقریباً تین ماہ قبل اس دنیا سے رخصت ہوئے، اور ان کی کمی تقریب کے ہر لمحے میں شدت سے محسوس کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور قرآن خوانی کی گئی۔ تقریب کے شرکاء نے مرحوم محمد رضا کی کوتھنگ پائن اور مدرسہ عباسیہ کے لیے خدمات کو ایک قیمتی ورثہ قرار دیا۔ اس موقع پر شیخ محمد قاسم جوہری کی خدمات کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا، جو پچھلے 20 سالوں سے اس پورے گاؤں کی دینی اور سماجی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے انہیں گاؤں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی مسلسل خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
urdu news update, Promote Religious Education
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے




