وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ، بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) گرلز ونگ میرپور ڈویژن کی حلف برداری کی باوقار تقریب
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
میرپور، بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) گرلز ونگ کشمیر ڈویژن کی صدر ڈاکٹر فاطمہ مہدی کی متحرک، مؤثر اور بصیرت افروز قیادت میں گرلز ونگ میرپور ریجن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی باوقار تقریب نہایت نظم و ضبط، وقار اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حمد و ثناء اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر عمران کامریڈ نے تنظیم کی تاریخی جدوجہد، نظریاتی اساس اور منشور پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ سیاست میں BSF کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مزمل حسن شگری نے بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تعمیری جدوجہد کو سراہا اور نومنتخب گرلز کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ معروف سماجی کارکن شمیم بیگ نے خواتین کی نمائندگی اور قیادت کو خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے BSF کے کردار کو سراہا۔
نوجوان سماجی کارکن زیور انقلابی نے اپنے اشعار کے ذریعے تنظیم کی قربانیوں، استقامت اور نظریاتی وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ذوالفقار احمد راجہ ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر) نے صدارتی خطاب میں گلگت بلتستان اور ریاست جموں و کشمیر کے تاریخی و آئینی تعلقات پر روشنی ڈالی اور طلبہ و طالبات کو اتحاد، شعور اور مشترکہ جدوجہد کا پیغام دیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر گرلز ونگ میرپور ریجن کی نومنتخب صدر اور کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے تنظیمی نظم و ضبط کی شاندار مثال قائم کی۔
تقریب کے انعقاد، تنظیمی نظم و نسق اور رابطہ کاری میں ڈاکٹر فاطمہ مہدی، صدر BSF گرلز ونگ کشمیر ڈویژن، کا کردار نہایت فعال اور قابلِ تحسین رہا، جن کی انتھک محنت سے یہ تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
گرلز ونگ میرپور ریجن کی نومنتخب کابینہ
حبیبہ صدر، شمائلہ ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر، محترمہ سیدہ قریشیہ نائب صدر، محترمہ منازہ جنرل سیکریٹری، محترمہ ثمینہ اطلاعات سیکریٹری، محترمہ عابدہ میڈیا رابطہ کار، محترمہ آمنہ تقریب منتظم۔
آخر میں ڈاکٹر فاطمہ مہدی نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن طالبات کو ایک منظم، مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
جاری کردہ:
بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF
urdu news update Presence of Women Adds Color to the Canvas of the Universe
حسن آباد سے اکادمی ادبیاتِ اسلام آباد پاکستان تک، آمینہ یونس، گلگت بلتستان، گانچھے
لاہور: ریلوے پولیس نے گھر سے بھاگے 658 لڑکے،لڑکیوں کو پکڑ کر ورثا کے حوالے کر دیا




