urdu news update, PPP Becomes Stronger and More Organized 0

شگر، ہم خیال گروپ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گئی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ کا وزیر پور شگر میں خطاب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، ہم خیال گروپ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گئی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ کا وزیر پور شگر میں خطاب
شگر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیر پور شگر میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیال گروپ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ سیاسی اتحاد نہ صرف پارٹی کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ خطے کی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ “نگر اور شگر وہ علاقے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے سیاست ہوتی ہے۔ یہاں کے عوام باشعور ہیں، جو اہلیت، دیانت داری اور وژن کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر نمائندے ایماندار اور عوام دوست ہوں تو وہ اپنی ذات سے زیادہ عوام کے مفادات کو مقدم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوئی نئی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریاتی اور عوامی طاقت ہے، جس نے ہمیشہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں وسائل کی فراوانی کے باوجود غربت کا موجود ہونا ایک بڑا سوال ہے۔ ہمارے پاس دریا ہیں جن کے اندر سونا بہتا ہے، پانی کی بہتات ہے، لیکن پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے، کیونکہ ہم اپنے ہی وسائل کی حفاظت نہیں کرتے۔صوبائی صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں سے محروم ہونے سے بچایا اور انہیں ملکیت کا حق دلایا۔ “صرف چار سیٹوں پر بیٹھ کر ہم نے پورے گلگت بلتستان کو حقِ ملکیت دیا، جو ایک تاریخی فیصلہ تھا۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ “بھٹو کے علاوہ ہم کسی کو لیڈر نہیں مانتے، کیونکہ انہوں نے غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کے لیے حقیقی جدوجہد کی۔ انہوں نے زور دیا کہ امن، رواداری، علما کا احترام اور سماجی ہم آہنگی ہی ہماری حقیقی طاقت ہیں۔ ان کے مطابق بلتستان میں صحت کی بہترین سہولیات بھی اسی امن اور رواداری کا نتیجہ ہیں۔ “اب ووٹ مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ ترقی، امن اور کارکردگی کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔
شگر، ہم خیال گروپ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گئی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ کا وزیر پور شگر میں خطاب

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, PPP Becomes Stronger and More Organizedurdu news update, PPP Becomes Stronger and More Organized

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، ہم خیال گروپ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گئی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ کا وزیر پور شگر میں خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں