urdu news update, NCCI Inaugurates First Branch 0

شگر نادرن کوآپریٹو کریڈٹ انویسٹمنٹ (NCCI) نے یونین کونسل چھورکاہ، ضلع شگر میں اپنی پہلی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر نادرن کوآپریٹو کریڈٹ انویسٹمنٹ (NCCI) نے یونین کونسل چھورکاہ، ضلع شگر میں اپنی پہلی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جسے علاقے میں مالی سہولیات کی فراہمی اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ممتاز عالم دین شیخ ضامن علی مقدسی نے فیتہ کاٹ کر برانچ کا افتتاح کیا اور ادارے کی کامیابی کے لیے دعا کرائی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے این سی سی آئی کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مقامی عوام پر زور دیا کہ وہ اس ادارے سے بھرپور تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مالی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ تقریب میں علمائے کرام، این سی سی آئی کے مرکزی و مقامی بورڈ ممبران، کمیونٹی نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھورکاہ میں برانچ کا قیام ایک دیرینہ خواب تھا جو آج حقیقت میں بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ برانچ عوام کو بچت، قرض اور دیگر مالی سہولیات فراہم کرے گی، جس سے مقامی سطح پر کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں، علمائے کرام، اسٹاف اور بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا اور این سی سی آئی کے عوامی فلاح اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شگر کوتھنگ پائن دینی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے مدرسہ عباسیہ کوتھنگ پائن کا روحانی اور باوقار افتتاح سید محسن علی الموسوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ قاسم جوہری کے دست مبارک سے کیا گیا

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے
urdu news update, NCCI Inaugurates First Branch

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر نادرن کوآپریٹو کریڈٹ انویسٹمنٹ (NCCI) نے یونین کونسل چھورکاہ، ضلع شگر میں اپنی پہلی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں