urdu news update, Nation’s Brilliant Daughter, Arfa Karim 0

ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے، لاہور: ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے۔ ارفع کریم نے خداداد صلاحیتوں کے ذریعے آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، انہیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ 1995ء میں فیصل آباد کے گاؤں چک 2 جے بی رام دیوالی میں پیدا ہونے والی ارفع کریم وہ پہلی بچی تھیں جنہوں نے آئی ٹی کی دنیا میں ناصرف اپنا بلکہ ملک کا نام دنیا بھر میں روشناس کیا۔
ارفع کریم نے صرف 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔ مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی جانب سے ارفع کو 2005ء میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جس کے بعد مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکا بلا کر ان سے ملاقات بھی کی۔ ارفع کریم نے کم عمری میں ہی فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کئے۔ دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم 14 جنوری 2012ء کو صرف 16 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئی تھی۔ ارفع کریم کے قابل ستائش اور عظیم کارنامے پر پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی ٹاور کے نام کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Nation’s Brilliant Daughter, Arfa Karim

سفارش کا نظام ہمارے اداروں میں ، یاسر دانیال صابری

فکرِ فردا ، خوف کی زنجیر یا شعور کی پرواز؟ یاسمین اختر طوبیٰ، ریسرچ اسکالر، گوجرہ پاکستان

50% LikesVS
50% Dislikes

ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں