urdu news update , Meeting on Implementation of the Land Reform Act 0

شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں لینڈ ریفارم ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس,الچوڑی اور سلدی میں قابل تقسیم بنجر اراضی کو عوامی میں تقسیم کرنے کے طریقے پر غور و خوص
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں لینڈ ریفارم ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس,الچوڑی اور سلدی میں قابل تقسیم بنجر اراضی کو عوامی میں تقسیم کرنے کے طریقے پر غور و خوص، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں لینڈ ریفارم ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے الچوڑی اور سلدی کے عمائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الچوڑی اور سلدی میں موجود قابلِ تقسیم بنجر زمینوں کو مستحق اسامیان میں تقسیم کرنے کے طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے عمائدین کو ہدایت کی کہ ویلیج ویریفیکیشن کمیٹی کے ممبران کے انتخاب اور حقدارانِ اراضی کی فہرستوں کی تیاری کے لیے باہمی مشاورت کا عمل بروقت مکمل کیا جائے اور تمام ضروری امور پیشگی تیار رکھے جائیں، تاکہ زمینوں کی تقسیم کا عمل شفاف، بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ لینڈ ریفارم ایکٹ کے تحت زمینوں کی منصفانہ تقسیم حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس عمل کو کامیاب بنانے میں مقامی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہے۔ اجلاس کے اختتام پر الچوڑی اور سلدی کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس اقدام کو عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حسن آباد سے اکادمی ادبیاتِ اسلام آباد پاکستان تک، آمینہ یونس، گلگت بلتستان، گانچھے

لاہور: ریلوے پولیس نے گھر سے بھاگے 658 لڑکے،لڑکیوں کو پکڑ کر ورثا کے حوالے کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں لینڈ ریفارم ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس,الچوڑی اور سلدی میں قابل تقسیم بنجر اراضی کو عوامی میں تقسیم کرنے کے طریقے پر غور و خوص

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں