urdu news update, karachi news 0

کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کی جان لے لی
رپورٹ. 5 سی این نیوز
ملزم ڈرائیور وزیر محمد گرفتار، حادثے میں استعمال ہونے والے ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، کراچی میں ایک اور ننھی جان واٹر ٹینکر کی زد میں آگئی، منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پیر کے روز کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور ننھی جان ضائع ہوگئی، حادثے میں 5 سالہ بچہ عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں ملزم ڈرائیور وزیر محمد نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو ٹکر ماری تاہم معصوم بچہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کے بعد منگھوپیر پولیس نے ملزم ڈرائیور وزیر محمد کو گرفتار کرلیا جب کہ حادثے میں استعمال ہونے والے واٹر ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ٹینکرڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ملزم نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کےدوران گلی میں عارف کو ٹکر ماری تھی،معصوم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا، بچے کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, karachi news

بچوں کی کامیابی اور ناکامی میں والدین کا کردار. شاہدہ سحرش

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا اور عید الفطر کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی

50% LikesVS
50% Dislikes

کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کی جان لے لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں