لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر لائیو پروگرام کے دوران ہونے والی مداخلت پر وضاحت پیش کردی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر احسن اقبال نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک تھے اور گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران کسی کی مداخلت کی وجہ سے ان کا موبائل بند ہوگیا۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر کار وفاقی وزیر کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا۔
اس پر صحافی اجمل جامی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے لکھا کہ ایک شخص کی بحث کے باعث اس وقت ایک مختصر سی رکاوٹ آگئی تھی جب میں لائیو شو میں گفتگو کر رہا تھا اور وہ شخص اس سے لاعلم تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کچھ ہی دیر بعد میں نے شو کو دوبارہ جوائن کر لیا تھا، مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر غیرضروری سیاست نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا میری بھی بات ہوئی ہے احسن اقبال سے تو انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ غیر متوقع طور پر کمرے میں داخل ہوگیا تھا، سب کچھ ٹھیک ہے اور انہوں نے دوبارہ شو بھی جوائن کیا۔
urdu news update, Interruption During a Live Program
انتخاب صالح قیادت، دین اور سیاست، مولانا اختر شگری
سلیم خان : جامع الصفات شخصیت، پارس کیانی ساہیوال، پاکستان
ایک قطرہ زندگی، آمینہ یونس بلتستانی




