دہشت گردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری طاـ لباـ ن پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔
ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 2025 کو بین الاقوامی سال برائے امن قرار دینا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غــزہ میں امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کے مشکور ہیں، غزہ میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے اور مشرق وسطیٰ میں تادیر جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی ضروری ہے۔
urdu news update, international urdu news
گلگت بلتستان میں سیاسی قیادت کا خلا۔ عوام کس طرف دیکھ رہے ہیں ، زبیح اللہ ناجی




