شگر بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس, ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی زیرِ صدارت ضلع شگر میں بجلی اور پینے کے پانی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس, ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی زیرِ صدارت ضلع شگر میں بجلی اور پینے کے پانی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر کے علاوہ محکمۂ برقیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ایس ڈی اوز اور اوورسیرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں عوام کو درپیش بجلی اور پینے کے پانی سے متعلق مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوام کو بجلی اور صاف پینے کے پانی کی بہتر، مستحکم اور بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ تمام مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو اولین ترجیح دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں محکموں کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔
urdu news update, Important Meeting on Electricity and Drinking Water Supply
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے فی یونٹ بجلی سستی کر دی




