urdu news update, Identities of Three More Victims Confirmed in Gul Plaza Tragedy 0

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی، کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سانحے میں شناخت کی جانے والی لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ لاشوں کی شناخت محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم کے نام سے ہوئی جن کی میتیں اہل خانہ نے وصول کیں۔ اس کے علاوہ دیگر جاں بحق افراد میں کاشف، مصباح، عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی، تنویر شامل ہیں۔
واضح رہےکہ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں، شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔
فائرآفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کو سرچ کرلیا گیا ہے جہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، تہہ خانے کا جو حصہ دبا ہوا ہے اسکی تلاش باقی ہے جب کہ عمارت کا دوسرا اور تیسرا فلور بھی کلیئر ہے۔
urdu news update, Identities of Three More Victims Confirmed in Gul Plaza Tragedy

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اول شعبان ولادت باسعادت بی بی زینب کبری ع، شبیر کمال

شگر، تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا شروع، آپریشن محکمہ تعمیراتِ عامہ (C&W) شگر کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل

50% LikesVS
50% Dislikes

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں