urdu news update, Husband and Wife Die After Sleeping with Gas Heater 0

گانچھے گیس چلا کر سونے سے میاں بیوی جاں بحق، دلخراش واقعہ کے علاقہ میں‌ سوگ کا سماں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گانچھے گیس چلا کر سونے سے میاں بیوی جاں بحق، دلخراش واقعہ کے علاقہ میں سوگ کا سماں
ضلع گانچھے کے علاقے براہ (گاؤں قدیر)، خپلو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں رات کے وقت کمرے میں گیس چلا کر سونے کے باعث نو بیاہتا میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ریسکیو 1122 گانچھے کنٹرول روم کو دوپہر 2 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ براہ (گاؤں قدیر) میں ایک المناک حادثہ رونما ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق 23 سالہ شوہر اور 17 سالہ بیوی، جن کی شادی کو محض تین ماہ گزرے تھے، صبح 10 تا 11 بجے تک کمرے سے باہر نہ نکلے۔ تشویش کے باعث اہلِ خانہ نے کھڑکی کا شیشہ توڑ کر کمرے میں داخل ہو کر دیکھا تو دونوں میاں بیوی بے ہوش حالت میں پڑے تھے اور بعد ازاں ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 گانچھے کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دونوں میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو منتقل کیا۔ ہسپتال میں پولیس اور ڈاکٹروں نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ کمرے میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے پیش آیا، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس افسوسناک سانحے پر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے گیس کے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

urdu news update, Husband and Wife Die After Sleeping with Gas Heater

روندو ، تھلیچی میں نو تنصیب شدہ ٹول پلازا پر صرف بلتستان کے چار اضلاع، سکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ کے گاژیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر گہری تشویش ناک ہے ، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد

نیشنل کالج آف آرٹس گلگت بلتستان میں تھیسس شو / فائنل جوری ڈسپلے کا شاندار انعقاد، گلگت بلتستان کے نوجوان فنکار خطے کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان سید عادل شاہ

50% LikesVS
50% Dislikes

گانچھے گیس چلا کر سونے سے میاں بیوی جاں بحق، دلخراش واقعہ کے علاقہ میں‌ سوگ کا سماں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں