urdu news update, History Made in the USA 0

امریکا میں تاریخ رقم، پہلی بار 2 پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
امریکا میں تاریخ رقم، پہلی بار 2 پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب، امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں دونوں عہدوں پر پاکستانی نوجوان منتخب ہوگئے۔ 5 جنوری کو ہونے والے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی سال 27-2026 کے لیے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر اور بورے والا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی وکیل ہیں جو امریکا میں سیاسی میدان میں بھی متحرک ہیں۔ سنبل صدیقی پہلی بار سال 2017 میں کیمبرج کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں، وہ سال 2020 سے 2024 تک دو بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں۔
ریاست میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کمیبرج کی پہلی مسلمان میئر اور ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر منیر چوہدری کے بیٹے برہان عظیم ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینیئر ہیں۔ برہان عظیم اس سے قبل کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر بھی منتخب ہو چکے اور دوسری بار کونسلر منتخب ہوکر کم عمر ترین ڈپٹی میئر بھی بن گئے ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, History Made in the USA

عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

امام علیؑ کی نظر میں اسلامی سیاست کے اصول ، فرمان علی سعیدی شگری

شگر کی پسماندگی: قصور کون؟ غلام جعفری شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

امریکا میں تاریخ رقم، پہلی بار 2 پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں