کھرمنگ: سرحدی علاقہ دنسر تھنگ میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج، پینے کے پانی کا سنگین بحران
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کھرمنگ: سرحدی علاقہ دنسر تھنگ میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج، پینے کے پانی کا سنگین بحران، کھرمنگ کے سرحدی علاقہ دنسر تھنگ میں حالیہ شدید برف باری کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ رابطہ سڑک بند ہونے کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے، جس کے باعث مقامی افراد خصوصاً خواتین چار کلو میٹر دور دشوار گزار اور پھسلن زدہ پہاڑی راستوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔
اہلِ علاقہ کے مطابق پینے کے پانی کی پائپ لائن پہلے ہی بچائی گئی تھی، تاہم متعلقہ محکمہ کی غفلت کے باعث پائپ لائن میں برف جم جانے سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ کھرمنگ انتظامیہ اور واٹر سپلائی اداروں کو بروقت آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ دنسر تھنگ کے عوام پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کا حصول انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ان خطرناک راستوں پر کسی قسم کا جانی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی۔
عوام اور اہلِ دنسر نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص پاک فوج سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کھرمنگ کے سرحدی علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر پینے کے پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
urdu news update, Heavy Snowfall Paralyzes Life in Border Area
امریکہ، ایران، اس رائیل کشیدگی, ممکنہ جنگ یا محدود تصادم ، جی ، ایم ایڈوکیٹ




