urdu news update, Heavy Snowfall in Gilgit baltistan 0

ضلع شگر میں حالیہ برف باری کے بعد عوامی مشکلات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ شگر نے ہنگامی اقدامات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ہدایات کے مطابق تمام ادارے الرٹ رہیں گے اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ضلع شگر میں حالیہ برف باری کے بعد عوامی مشکلات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ شگر نے ہنگامی اقدامات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈی ڈی ایم اے شگر عارف حسین کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام ادارے الرٹ رہیں گے اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔ محکمہ تعمیرات عامہ (C&WD) شگر کو ہدایت دی گئی ہے کہ مین اور لنک سڑکوں سے مشینری کے ذریعے فوری طور پر برف ہٹائی جائے، بالخصوص سنو باؤنڈ علاقوں برالدو اور باشا میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ سٹاف اور روڈ قلیوں کی روڈ پر موجودگی اور نگرانی لازم قرار دی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے مٹی ڈالنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ واٹر اینڈ پاور شگر کو ضلع بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے، کرنٹ یا شارٹ سرکٹ جیسے حادثات سے بچاؤ، اور بھاری برقی آلات کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس شگر (SP شگر / ETO شگر) کو تمام اہلکاروں کی ڈیوٹی اسٹیشنز پر حاضری یقینی بنانے، سڑکوں پر فعال گشت، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری امداد کی ہدایات دی گئی ہیں۔ باشا اور برالدو کی جانب بغیر سنو چین گاڑیوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ڈرائیوروں کو برفانی راستوں پر حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر کو تمام امدادی و بحالی سرگرمیوں کی نگرانی، تحصیلداران اور فیلڈ اسٹاف کی حاضری، مقامی نمائندوں، علماء اور معززین سے رابطے میں رہنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس کو رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت شگر کو تمام ہیلتھ فسیلیٹیز فعال رکھنے، آر ایچ سی شگر اور دیگر ڈسپنسریز میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے، سنو باؤنڈ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے انعقاد اور سردیوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم چلانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ محکمہ خوراک شگر کو تمام بلک ڈپوز، بالخصوص باشا اور برالدو میں کوٹہ کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے وافر اسٹاک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 شگر کو مشینری اور عملے کو دن رات الرٹ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ ڈی ڈی ایم اے شگر کو محکمہ تعمیرات عامہ کے ساتھ مل کر فوری طور پر روڈ کلیئرنس کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ محکمہ ایل جی آر ڈی کو یونین کونسل سیکریٹریز کے ذریعے مقامی سطح پر حالات کی نگرانی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ شگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

امریکہ، ایران، اسرائیل کشیدگی, ممکنہ جنگ یا محدود تصادم ، جی ، ایم ایڈوکیٹ

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں‌تمام ادارے الرٹ رہیں گے اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر شگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں