شگر برف باری کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری , مختلف علاقوں میں ٹریکٹر بلیڈ مشینری کے ذریعے مرکزی اور رابطہ سڑکوں کو کلیئر کیا گیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر برف باری کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری , مختلف علاقوں میں ٹریکٹر بلیڈ مشینری کے ذریعے مرکزی اور رابطہ سڑکوں کو کلیئر کیا گیا، شگر برف باری کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری ۔ شگر میں حالیہ برف باری کے بعد ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&WD) شگر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے سڑکوں سے برف ہٹانے کا عمل شروع کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹریکٹر بلیڈ مشینری کے ذریعے مرکزی اور رابطہ سڑکوں کو کلیئر کیا گیا، جس کے نتیجے میں بند سڑکیں کھل گئیں اور ٹریفک بحال ہو گئی، جبکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات ملی۔ سڑکوں سے برف ہٹانے اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی تمام تحصیلوں کے تحصیلداروں نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل موقع پر موجود رہ کر جاری کاموں کا جائزہ لیتے رہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق برف باری کے دوران اور بعد میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے ہمہ وقت الرٹ رہیں گے۔عوامی حلقوں نے بروقت اور مؤثر اقدامات پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا ہے۔
urdu news update, Heavy Snowfall gilgit baltistan
آتش زدگی، حکومتی پالیسیاں اور ہماری اجتماعی ناکامی، سلیم خان
کھرمنگ: سرحدی علاقہ دنسر تھنگ میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج، پینے کے پانی کا سنگین بحران




