اسکردو صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات غلام عباس کی انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی سے ملاقات، حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنائے کیونکہ سب کی نظریں انتخابات کے اوپر ہیں. آغا باقر الحسینی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات غلام عباس کی انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات ، ملاقات میں خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال ، ملاقات کے دوران غلام عباس نے وزیراعلی جسٹس ر یار محمد کی جانب سے سلام پہنچایا ، ملاقات کے دوران انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی اور دیگر علمائے کرام نے صوبائی وزیر غلام عباس سے کہاکہ آپ بھی وزیراعلی تک ہمارا سلام پہنچائیں۔
اسکردو۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیراعلی کا تعلق بھی ایسے علاقے سے ہے جو حقوق سے محروم چلا آیا ہے ۔ آغا باقر الحسینی ، وزیراعلی کو ہماری محرمیوں کا اچھی طرح سے ادراک ہے ۔ بیلنس پالیسی نہیں انصاف کی بنیاد پر نظام چلنا چاہیئے ا سکردو اس وقت بجلی کی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ سے دو چار ہے اس کے حل کیلئے کردار ادا کیا جائے ۔ ہماری دعا ہے کہ نگراں حکومت کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے۔ حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنائے کیونکہ سب کی نظریں انتخابات کے اوپر ہیں، تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ امن کیلئے یہاں کے تمام علمائے کرام نے کردار ادا کیا ہے فیالونگ واٹر ڈائیورجن پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا سابق صدر انجمن امامیہ بلتستان شیخ محمد علی مظفری مذہبی منافرت کا خطہ متحمل نہیں ہوسکتا۔ شیخ محمد علی مظفری
سکردو۔ اساتذہ کے تبادلے بے وقت نہ کئے جائیں۔ شیخ مظھری
سکردو۔ تعلیمی سیشن کے آغاز پر اساتذہ کے تبادلوں سے مسائل آرہے ہیں۔ شیخ مظفری
سکردو۔ آئینی حقوق کیلئے نگراں حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ شیخ محمد علی مظفری
سکردو۔ ہمارا دیرینہ مطالبہ آئینی حقوق کی فراہمی ہے شیخ محمد علی مظفری
سکردو۔ تمام مسائل کا حل آئینی حقوق میں پنہاں ہے ۔شیخ محمد علی مظفری
سکردو۔ سوشل میڈیا پر علمائے اور اسلام کی مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو لگام دینا چاہیئے۔ جنرل سکریٹری انجمن امامیہ بلتستان محمد نذیر شگری
سکردو۔ بلتستان امن کا گہوارہ ہے قیام امن کیلئے تمام علمائے کرام نے کوششیں کی ہیں ۔
عہدیداران انجمن امامیہ
سکردو۔ فیک آئی ڈیز کے ذریعے امن خراب کرنے والوں کو روکنا ہوگا۔ انجمن امامیہ بلتستان
سکردو۔۔سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ انجمن امامیہ
سکردو۔کابینہ میں سوائے ایک آدھ کے باقی سب نئے لوگ ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ انجمن امامیہ
سکردو۔ انجمن امامیہ بلتستان کی سفارشات وزیراعلی تک پہنچائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات غلام عباس۔
سکردو۔ انجمن امامیہ بلتستان کے اکابرین نے بڑی اچھی تجاویز دیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر غلام عباس کی میڈیا سے گفتگو
urdu news update, Government Must Ensure Transparent and Impartial Elections
گانچھے گیس چلا کر سونے سے میاں بیوی جاں بحق، دلخراش واقعہ کے علاقہ میں سوگ کا سماں




