گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے محمد علی قائد سے بہتر اور موزوں انتخاب کوئی اور نہیں ہو سکتا، اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اور شہید قائد علامہ ح سن ترابیؒ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اور شہید قائد علامہ حسن ترابیؒ کے فرزند ایڈووکیٹ جمال الدین ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے محمد علی قائد سے بہتر اور موزوں انتخاب کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے سیاسی و سماجی مسائل سے آگاہ، قابل اور باصلاحیت شخصیت ہی اس وقت گلگت بلتستان کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں جمال الدین ترابی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان ہمیشہ سے ملک میں اتحاد بین المسلمین، قومی یکجہتی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے صفِ اول میں رہی ہے، اور مشکل حالات میں بھی قوم کی رہنمائی کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران سیٹ اپ میں قیادت ایسے فرد کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جو گلگت بلتستان کی پیچیدہ صورتحال کو سمجھتا ہو، عوام کے مسائل کا ادراک رکھتا ہو اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔ ان کے مطابق محمد علی قائد ان تمام اوصاف پر پورا اترتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جمال الدین ترابی نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ اسلامی تحریک، قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی سربراہی اور رہنمائی میں، اور مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کی ہدایات کے مطابق، آئندہ گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو اسمبلی تک پہنچائے گی۔
urdu news update, Gilgit-Baltistan’s Caretaker Chief Minister
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ناول: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ




