فراڈ ، راولپنڈی میں موجود گلگت بلتستان کے نوجوان ہوشیار ہو جائیں ، دھوکے کی شروعات ہمارے اپنے ہی کرتے ہیں ۔
یہ پوسٹ گلگت بلتستان کے کئی نوجوانوں کی درخواست پر لکھی جا رہی ہے۔ براہِ کرم اسے غور سے پڑھیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام ان تک پہنچے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
حال ہی میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بلتستان سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان راولپنڈی میں اپنے ہی بلتی بھائیوں کے ساتھ فراڈ کرنے لگے ہیں۔ وہ انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے ہیں، لیکن اصل میں انہیں مارکیٹنگ ٹریننگ میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نئے افراد کو اسی جاب کے بہانے لایا جائے۔
ذرائع کے مطابق، یہ افراد نئے آنے والوں سے *6 سے 10 ہزار روپے ہاسٹل کے نام پر لیتے ہیں۔ پھر انہیں موبائل، گاڑی اور بائیک جیسی چیزوں کا لالچ دے کر مختلف اسکیمز میں سرمایہ کاری پر مجبور کرتے ہیں۔ کئی نوجوانوں کے 50 ہزار، 70 ہزار سے لے کر چار لاکھ روپے تک پھنس چکے ہیں۔
مہینے کے آخر میں جب تنخواہ کی بات آتی ہے تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ جب تک مزید 4-5 افراد کو نہیں لاؤ گے، تنخواہ نہیں ملے گی۔
ایک نوجوان کے مطابق، اس سے 33 ہزار روپے لیے گئے، جو آج تک واپس نہیں کیے گئے۔
میری گلگت بلتستان کے تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ ایسے فراڈی سکیمز سے خود کو محفوظ رکھیں۔ اور اُن نوجوانوں کو شرم آنی چاہیے جو اپنے ہی بھائیوں کو لالچ اور جھوٹے خواب دکھا کر لوٹ رہے ہیں۔
یاد رکھیں:
کوئی بھی کمپنی اگر آپ سے پیسے مانگے، تو وہ فراڈ ہے۔
اس پیغام کو ہر اس بھائی تک پہنچائیں جو راولپنڈی یا اسلام آباد میں روزگار کی تلاش میں پریشان ہے ۔
urdu news update, Gilgit-Baltistan Youth in Rawalpindi Advised to Stay Alert Against Scams
ستتر 77سال گزر گئے، گلگت بلتستان کے لوگ بنیادی حقوق سے محروم رہے، یاسر دانیال صابری




