خبریں خبر نیوز report landscape 1768189010195 0

اسکردو میں نجی ہوٹل میں گیس لیکج کا افسوسناک واقعہ، خاتون جان بحق، ایک مرد کی حالت تشویشناک
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو کے ایک نجی ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک مرد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ذرائع کے مطابق ہوٹل کے ایک کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود خاتون موقع پر ہی جان بحق ہوگئیں، جبکہ مرد کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے تاکہ گیس لیکج کی وجوہات، ہوٹل انتظامیہ کی غفلت یا کسی تکنیکی خرابی کا تعین کیا جا سکے۔

لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ہوٹل انتظامیہ سے بھی تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جارہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Urdu news update Gilgit baltistan Tourism

ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان

سکردو نر تھنگ میں زمینی تنازعہ، دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا، ایس ایچ او حسین آباد بھی زخمی، پولیس بے بس

50% LikesVS
50% Dislikes

اسکردو میں نجی ہوٹل میں گیس لیکج کا افسوسناک واقعہ، خاتون جان بحق، ایک مرد کی حالت تشویشناک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں