خبریں خبر نیوز report landscape 1768188734577 0

ہنزہ: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث ندی نالوں میں بہنے والا پانی جمنا شروع ہو گیا
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
ہنزہ: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث ندی نالوں میں بہنے والا پانی جمنا شروع ہو گیا ہے، جس سے سڑکوں پر پھسلن اور خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ گلملت کے قریب قراقرم ہائی وے پر واقع جوچار نالہ اس وقت ٹریفک کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں آنے والے فلیش فلڈز سے متاثرہ جوچار نالہ کو عارضی طور پر چینلائز کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی نالے کا پانی سڑک پر پھیل رہا ہے جو جم کر موٹی برف کی تہہ بنا رہا ہے، جس کے باعث قراقرم ہائی وے کا یہ حصہ انتہائی خطرناک ہو چکا ہے۔
مقامی نوجوان سخت سرد موسم کے باوجود رضاکارانہ طور پر پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پانی سڑک پر نہ آئے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عارضی چینلائزیشن غیر معیاری اور ناقص انجینئرنگ پر مبنی ہے، جس کے باعث گرمیوں میں دوبارہ سڑک بند ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قراقرم ہائی وے اس مقام پر متاثر ہوئی تو پاک چین تجارت اور بالائی ہنزہ کی وادیوں کا رابطہ منقطع ہو سکتا ہے۔
عوام نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بڑے بحران سے بچا جا سکے۔
Urdu news update Gilgit baltistan news, winter season

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

ہنزہ: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث ندی نالوں میں بہنے والا پانی جمنا شروع ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں