شگر باشہ کے شہریوں کے لیے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے علاقے کا پہلا جدید آئی ایم آئی ڈیجیٹل کلینک باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا۔
رپورٹر زمان اخونزادہ 5 سی این نیوز
افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کیا۔اس ڈیجیٹل کلینک جدید انفراسٹرکچر سے آراستہ ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں آن لائن تشخیص، علاج اور مشاورت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خاص طور پر میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد شگری کی آن لائن خدمات مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں فوری صحت کی سہولت تک رسائی محدود ہے۔ کلینک میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے ذریعے ماہرین سے براہِ راست ویڈیو مشاورت، مریضوں کی آن لائن چیک اپ کی سہولت، میڈیکل اسپیشلسٹس سے فوری رسائی،بیماریوں کی بروقت تشخیص اور رہنمائی شامل ہے۔ یہ منصوبہ ڈاکٹر منظور، انجینئر احسن اور مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا، جس پر عوام نے بھرپور تحسین کا اظہار کیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر نے امید ظاہر کی کہ یہ ڈیجیٹل کلینک علاقے میں صحت کی سہولیات کے معیار کو نئی سمت دے گا اور دور دراز کے مریضوں کے لیے آسانی اور سہولت کا سبب بنے گا۔
0



