IMG 20251123 WA0018 1 0

ڈپٹی کمشنر شگر کا دورہ سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر کئے گئے مکانات کی افتتاح اور ویکسینیشن مہم کی مانیٹرنگ,
رپورٹ 5سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے شگر کے دور افتادہ علاقے گلاب پور تسر اور ڈوغورو باشہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ شگر ہارون گل، تحصیلدار تسر باشہ حاجی عنایت علی، ایس ڈی اور بی اینڈ آر شگر محمد علی اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ افراد کے لیے ضلعی انتظامیہ شگر کی درخواست پر معاون فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی تنظیموں کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات کا افتتاح کیا اور انہیں متاثرین کے حوالے کیا۔ سیلاب متاثرین نے ان اقدامات کو سراہا اور ڈی سی شگر اور فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔عارف حسین نے شگر کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے تمام اداروں خاص طور پر معاون فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان فلاحی اداروں نے سیلاب متاثرین کیلئے راشن و دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم سے لے کر مکانات کی تعمیر تک حکومت کی بھرپور مدد کی ہے۔
دورے کے دوران، ڈی سی شگر نے ڈوغورو معلق پل اور ژوقگو آر سی سی پل سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے لگائے گئے ڈسپلے سینٹرز کی چیکنگ بھی کی۔
واپسی کے دوران ڈپٹی کمشنر نے انسداد خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کی مانیٹرنگ بھی کی، تاکہ اس مہم کے اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر شگر کا دورہ سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر کئے گئے مکانات کی افتتاح اور ویکسینیشن مہم کی مانیٹرنگ,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں