سابق وزیر اعلی خالد خورشید خان کا صدر پریس کلب شگر عابد شگری سے تعزیتی رابطہ، والدہ کے انتقال پر دلی افسوس
رپورٹ 5 سی این نیوز
سابق وزیر اعلی خالد خورشید خان کا صدر پریس کلب شگر عابد شگری سے تعزیتی رابطہ، والدہ کے انتقال پر دلی افسوس
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اورصوبائی صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے پریس کلب شگر کے صدر عابد شگری سے فون پر رابطہ کر کے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
خالد خورشید خان نے مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم نعمت کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ عابد شگری اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی برادری کا سماج میں اہم اور ذمہ دارانہ کردار ہے، اور پریس کلب شگر کے صدر کے ساتھ اس ذاتی سانحے پر پوری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
تعزیتی رابطے پر عابد شگری نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خلوص اور دعاؤں کو باعثِ تسلی قرار دیا۔
سابق وزیر اعلی خالد خورشید خان کا صدر پریس کلب شگر عابد شگری سے تعزیتی رابطہ، والدہ کے انتقال پر دلی افسوس
Urdu news update, Gilgit baltistan news
0