شگر، ہ خولٹنگ روڈ کے منصوبے پر اعلان کے قلیل عرصے میں کام کا آغاز راجہ محمد اعظم خان کی عوام دوستی اور وعدوں کی پاسداری کا واضح ثبوت ہے، معروف عالم دین مولانا ابوبکر صدیق
شگر معروف عالم دین مولانا ابوبکر صدیق نے کہا ہے کہ خولٹنگ روڈ کے منصوبے پر اعلان کے قلیل عرصے میں کام کا آغاز راجہ محمد اعظم خان کی عوام دوستی اور وعدوں کی پاسداری کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل وزیرپور شگر کے سب سے بلند ترین گاؤں خولٹنگ میں سڑک کی عدم دستیابی کے باعث عوام کئی برسوں سے شدید مشکلات کا شکار تھے، خصوصاً کاشتکاری اور فصل کی کٹائی کے موسم میں مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا تھا۔ مولانا ابوبکر صدیق کا کہنا تھا کہ اے ڈی پی حکومت نے دس سال سے زائد عرصہ خولٹنگ روڈ کے نام پر سیاست کی، مگر عوام کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو سکا۔ بالآخر راجہ محمد اعظم خان نے علاقے کے غریب عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے نہ صرف خولٹنگ روڈ کا اعلان کیا بلکہ مختصر مدت میں عملی کام کا آغاز بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل وزیرپور کے نوجوانوں، بزرگوں، بچوں اور خواتین کی جانب سے راجہ محمد اعظم خان کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔ اہلیانِ خولٹنگ اس تاریخی اقدام پر ان کے شکر گزار ہیں اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
urdu news update, Gilgit baltistan news
آگ اور انسانیت، شعلوں کے سائے میں تاریخ، یاسمین اختر گوجرہ، پاکستان




