سکردو نر تھنگ میں زمینی تنازعہ، دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا، ایس ایچ او حسین آباد بھی زخمی، پولیس بے بس
رپورٹ 5 سی این نیوز
سکردو نر تھنگ میں زمینی تنازعہ، دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا، ایس ایچ او حسین آباد بھی زخمی، پولیس بے بس
سکردو کے علاقے نر تھنگ میں زمینی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے لاٹھیوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ حسین آباد کے ایس ایچ او شکیل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔ اس دوران بدقسمتی سے ایس ایچ او شکیل بھی جھگڑے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر آر ایچ کیو اسپتال سکردو منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازعہ کا شاخسانہ ہے، جس پر پہلے بھی فریقین کے درمیان کشیدگی پائی جاتی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے تاہم امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
Urdu news update Gilgit baltistan news
کسی بھی سڑک پرجلسہ ہوگا تو حکومتِ سندھ سخت ایکشن لے گی: وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو وارننگ




