اسکردو پولیس کا کراچی صفورہ گوٹھ میں بڑی کارروائی، اغواء شدہ خاتون برآمد، اسکردو منتقل کر کے شوہر کے حوالہ کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو پولیس کا کراچی صفورہ گوٹھ میں بڑی کارروائی، اغواء شدہ خاتون برآمد، اسکردو منتقل کر کے شوہر کے حوالہ
سکردو پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سکردو سے اغواء ہو کر کراچی منتقل کی گئی دو بچوں کی ماں کو بحفاظت برآمد کر کے سکردو پہنچا دیا اور متاثرہ شوہر کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بشو سکردو کے رہائشی ایک معذور شخص انور نے تھانہ کچورہ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی اہلیہ کو بہلا پھسلا کر اغواء کر کے کراچی لے جایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مغویہ خاتون کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں مقیم ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
ایس ایس پی سکردو حسن علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کچورہ کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ جس پر تھانہ کچورہ میں نامزد ملزمہ ن ب دختر م ح، سکنہ بشو کے خلاف ایف آئی آر نمبر 21/25 بجرائم 34، 365 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خان کی نگرانی میں پولیس ٹیم، جس میں ایس جی سی الطاف حسین، لیڈی پولیس کانسٹیبل سارہ اور لیڈی کانسٹیبل نجمہ شامل تھیں، کراچی روانہ کی گئی۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صفورہ گوٹھ کراچی سے نامزد ملزمہ کے ہمراہ مغویہ ز زوجہ انور کو برآمد کر کے سکردو منتقل کر دیا۔
ایس ایس پی سکردو حسن علی نے کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ سکردو پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
urdu news update, Gilgit baltistan news
ستتر 77سال گزر گئے، گلگت بلتستان کے لوگ بنیادی حقوق سے محروم رہے، یاسر دانیال صابری




