urdu news update, gilgit baltistan news 0

شگر اہلیانِ کیاہونگ توت کھور کلاں، شگر نے اجتماعی رضامندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گھروں میں استعمال ہونے والے بھاری برقی آلات اور ہیٹرز محکمۂ برقیات کے حوالے کر دیئے،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اہلیانِ کیاہونگ توت کھور کلاں، شگر نے اجتماعی رضامندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گھروں میں استعمال ہونے والے بھاری برقی آلات اور ہیٹرز محکمۂ برقیات کے حوالے کر دیے، تاکہ علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے رضاکارانہ طور پر یہ اقدام بجلی کے نظام پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کرنے کی غرض سے اٹھایا۔ اس موقع پر محکمۂ برقیات کے انجینئر زکاوت علی اور سپروائزر سپیم راٹھور بھی موجود تھے، جنہوں نے اہلیان کی جانب سے اٹھائے گئے اس ذمہ دارانہ اقدام کو سراہا۔ محکمۂ برقیات کے حکام نے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں بجلی کی مستحکم اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ محکمۂ برقیات کے مطابق صارفین کا تعاون بجلی کی بہتر ترسیل اور نظام کو مؤثر طور پر فعال رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جبکہ عوامی نمائندوں نے بھی اس اقدام کو علاقے کے وسیع تر مفاد میں ایک مثبت اور قابلِ تقلید قدم قرار دیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمۂ برقیات اپنی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مستقبل میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنائے گا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, gilgit baltistan news

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے فی یونٹ بجلی سستی کر دی

شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس، ایس پی شگر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر شگر سمیت ضلعی کمیٹی کے دیگر اراکین نے شریک

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر اہلیانِ کیاہونگ توت کھور کلاں، شگر نے اجتماعی رضامندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گھروں میں استعمال ہونے والے بھاری برقی آلات اور ہیٹرز محکمۂ برقیات کے حوالے کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں