اسلامی تحریک کا آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کا اعلان، تعلیم یافتہ اور دیانتدار امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا ہے. صدر شیخ نثار مہدی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اسلامی تحریک کا آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کا اعلان، تعلیم یافتہ اور دیانتدار امیدوار لانے کا فیصلہ, اسلامی تحریک پاکستان شگر کے صدر شیخ نثار مہدی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی خدمت، شفاف سیاست اور مذہبی و اخلاقی اقدار کی سربلندی کے لیے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اسی وژن کے تحت آئندہ بلدیاتی اور اسمبلی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شگر کے عوام کو ماضی میں بار بار مایوس کیا گیا، نمائندے بدلتے رہے مگر عوامی مسائل جوں کے توں برقرار رہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو ایک باکردار، تعلیم یافتہ، دیانتدار اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی قیادت فراہم کی جائے۔ شیخ نثار مہدی کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک ایسا امیدوار میدان میں اتارے گی جو صرف انتخابی کامیابی کے لیے نہیں بلکہ علاقے کی حقیقی خدمت کے جذبے کے تحت سیاست کرے گا۔ انہوں نے خاندانی سیاست، مفاد پرستی اور کرپٹ نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوام اور ان کے مسائل ہیں۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ تنظیمی صفوں کو مزید فعال کریں، عوامی رابطوں کو مضبوط بنائیں اور اسلامی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں اسلامی تحریک شگر میں ایک مضبوط اور متبادل سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ انہوں نے شگر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر، کردار اور وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں تاکہ علاقے کو دیانتدار اور مخلص قیادت میسر آ سکے۔
urdu news update, gilgit baltistan news
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے 75 فیصد حصص کی بولی آج لگائی جائے گی۔
شگر لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (LSO) برالدو کے زیرِ اہتمام سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ایک شاندار تقریب




