شگر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار خادم دلشاد سینیئر رہنما عمران ندیم کے حق میں دستبردار ہوگئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار خادم دلشاد سینیئر رہنما عمران ندیم کے حق میں دستبردار ہوگئے اور ملکر الیکشن کمپین چاہنے آج اعلان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار خادم دلشاد نے پارٹی مفاد اور اتحاد کو مقدم رکھتے ہوئے سینیئر رہنما عمران ندیم کے حق میں اپنی امیدواری سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان خادم دلشاد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اہم سیاسی شمولیتی پروگرام کے دوران کیا گیا، جہاں شہید کالونی مراہپی سمیت مراہپی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25 گھرانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عمران ندیم، سید حیدر شاہ، ایس ایم محمد، سید احمد شاہ، مجید ملک سمیت پارٹی کے جیالوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خادم دلشاد نے کہا کہ پارٹی اتحاد، کارکنان کی مضبوطی اور مشترکہ جدوجہد ہی کامیابی کی ضمانت ہے، اسی لیے انہوں نے ذاتی مفاد پر پارٹی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سینیئر رہنما عمران ندیم کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما عمران ندیم، سید حیدر شاہ، موسیٰ خان اور محمد افضل نے خادم دلشاد کی پارٹی کے لیے دی گئی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اس فیصلے کو ایک قابلِ تحسین اور مثالی اقدام قرار دیا۔ شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
urdu news update, gilgit baltistan news
عورت کی ہمت اور برداشت اللہ کی طرف سے عظیم نعمت، ایس ایم مرموی




