urdu news update, gilgit baltistan news 0

انصاف کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے، نجف علی
کیا گلگت بلتستاں کے ہزاروں وکلا یا سینکڑوں ججز میں سے کوئی ایک بھی چیف جسٹس بننے کا اہلیت نہیں رکھتا ؟
کیا سپریم اپیلٹ جو کہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑی عدالت ہے مسلسل دس سالوں سے نا مکمل رکھنا ضروری ہے ؟؟
کیا پچاسی سالہ پاکستان کے بوڑھوں کو گلگت بلتستان پر مسلط رکھنا ضروری ہے ؟؟
یہاں کے باسی چیف جسٹس . چیف سیکریٹری . آئی جی . ہوم سیکریٹری . سیکریٹری پلاننگ کیوں نہیں لگ سکتا ؟؟
سوست بارڈر . کارگل روڈ کے فوائد سے لیکر بجلی پانی اور نیٹ کی سہولیات سے محروم رکھنا ریاست کی پالیسی میں شامل ہو ؟؟
قدرتی وسائل جنگلات سیاحت معدنیات ٹھیکے اور روزگار پر یہاں کے بسنے والوں کا کوئی حق نہیں ؟
گلگت بلتستان متناعہ ہے یہاں کے باسیوں کے ساتھ مفتوحہ یا مقبوضہ علاقوں جیسا سلوک کرنا ضروری ہے ؟
آپ کو پچہتر سال گزرنے کے باوجود یہاں کے علما کرام بیروکریسی سیاستدان ججز عوام اور یوتھ پر اعتماد نہیں تو چلے کیوں نہیں جاتے ؟
چودہ ضلعے . شیڈول فورتھ . چیک پوسٹ اور ناکوں کے باوجود آپ سے بیس لاکھ نہتے انسان قابو نہیں ہو رہا ہے ؟؟
پچیس سالوں سے مسلسل بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے جا رہا ہے ؟
کیا گلگت بلتستان والوں کو پاکستان سے محبت کا سزا دینا ضروری ہے ؟؟
گلگت بلتستان والو
اتنے مظالم اور نا انصافیوں کے باوجود پاکستان کے فرنچائزڈ پارٹیوں کو سپورٹ کرنے اور ووٹ دینے کا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے ؟؟
ہمارا مطالبہ ہے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے علاوہ تمام بیروکریٹس مقامی ہو
سپریم اپیلٹ کورٹ اور چیف کورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام ججز اہلیت اور میرٹ کے مطابق مقامی وکلا یا ججز سے لیا جائے
آپ کے ظالمانہ اقدامات سے گلگت بلتستان والوں کے دلوں میں پاکستان سے نفرت اور کدورت میں اضافہ ہو رہا ہے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, gilgit baltistan news

کہانی: معصوم خواہش، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ

شگر ادبی بورڈ شگر کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، ادیب اور صحافی مرحوم سید حسن حسرت کی یاد میں ایک پروقار اور خوبصورت محفلِ مشاعرہ بعنوان “بیادِ حسرت” منعقد ہوئی۔

غـز،ہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

50% LikesVS
50% Dislikes

انصاف کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے، نجف علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں