urdu news update, Gilgit-Baltistan Announces Local Government Elections 0

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 14 فروری 2026 بروز ہفتہ پولنگ ہوگی۔ اس حوالے سے 19 دسمبر 2025 کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 26 دسمبر 2025 تک جمع کروائے جائیں گے۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ان انتخابات کے انعقاد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ہیں، اور ان کے انعقاد سے عوامی مسائل براہ راست عوام کے دہلیز پر حل ہوں گے اور شہری اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور علاقے کی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔کسی بھی معاشرے میں بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو نچلی سطح پر فیصلہ سازی اور مقامی ترقی میں براہ راست شمولیت کا موقع ملے گا۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان پرعزم ہے کہ یہ انتخابات صاف، شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔ عوامی حلقوں نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (تمغہ شجاعت) راجہ شہباز خان کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اس خصوصی کاوش کو خوب سراہا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

جاری کردہ
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان
urdu news update, Gilgit-Baltistan Announces Local Government Elections

دن بھر کی اہم خبروں اور کالمز کی لنک ملاحظہ فرمائیں

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب

گلگت میں تجاوزات، نان کسٹم پیڈ اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت

افسانچہ ، معصوم ہاتھوں کی کہانی ، آمینہ یونس

مصروفیت کے ملبے تلے دبی انسانیت، یاسر دانیال صابری

50% LikesVS
50% Dislikes

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں