urdu news update, General Elections in Gilgit-Baltistan 0

گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری مکمل کر لی ہے، صدر بی ایس ایف احتشام الحق شگری
شگر بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) کے مرکزی صدر جناب احتشام الحق شگری نے گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ سعیدین شگری نے مرکزی صدر بی ایس ایف جناب احتشام الحق شگری کی انتخابی نامزدگی فارم ریٹرننگ آفیسر جناب فیصل حیات گوندل سے باضابطہ طور پر وصول کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مرکزی صدر بی ایس ایف جناب احتشام الحق شگری نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ جی بی ایل اے 11 سے پورے جذبے، اخلاص اور عزم کے ساتھ میدانِ سیاست میں قدم رکھیں گے اور عوامی خدمت، شفاف سیاست اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے تمام حلقوں سے بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر ساتھی بھی آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ اس انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ضلع شگر سے کیا گیا ہے، جہاں سے مرکزی صدر احتشام الحق شگری خود مکمل سیاسی تیاری اور عوامی حمایت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔اسی سلسلے میں سکردو حلقہ تین سے منظور بلتی، سکردو حلقہ ایک سے ایڈووکیٹ اصف نگی رندو کے مقابل منظور پروانہ، اور ضلع کھرمنگ سے شبیر مایار آئندہ آنے والے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے ممبران اور عوام کے درمیان شفافیت، عوامی خدمت، سیاسی شعور اور مثبت جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے، اور آنے والے انتخابات میں عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, General Elections in Gilgit-Baltistan

شگر اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔

بلتستان کا ابھرتا ہوا ستارہ آمینہ یونس. طہٰ علی تابش بلتستانی

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری مکمل کر لی ہے، صدر بی ایس ایف احتشام الحق شگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں