شگر آرندو اور بیسل میں محکمہ صحت شگر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیرجان کی ہدایت پر یونین کونسل باشہ کے آخری دیہات آرندو اور بیسل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر آرندو اور بیسل میں محکمہ صحت شگر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیرجان کی ہدایت پر یونین کونسل باشہ کے آخری دیہات آرندو اور بیسل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ کا بنیادی مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ کیمپ میں ڈاکٹر محمد افضل(میڈیکل آفیسر، بی ایچ یو تسر) اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے خدمات انجام دیں۔ کیمپ کے دوران مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ محکمۂ صحت شگر کی اس کاوش کے نتیجے میں 489 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔ مقامی عوام نے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے محکمۂ صحت شگر کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر رہیں۔
شگر آرندو اور بیسل میں محکمہ صحت شگر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیرجان کی ہدایت پر یونین کونسل باشہ کے آخری دیہات آرندو اور بیسل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔
urdu news update, Free Medical Camp Organized in Arando
سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ




