شگر اے پی ایل (اگے پہ فٹ سال لیگ) کا سنسنی خیز فائنل میچ اماچہ پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اے پی ایل (اگے پہ فٹ سال لیگ) کا سنسنی خیز فائنل میچ اماچہ پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جہاں سٹائیکر کلب نے ریور ویو کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں کو آخری لمحات تک زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی رہیں، تاہم سٹائیکر کلب نے بہتر حکمتِ عملی اور جارحانہ کھیل کی بدولت ایک گول کی برتری حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔ ریور ویو کلب کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی مگر وہ میچ برابر نہ کر سکی۔فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر اور معروف سماجی شخصیات حاجی غلام علی اور راجہ اعظم خان تھے۔ مہمانوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آخر میں فاتح ٹیم سٹائیکر کلب کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ ریور ویو کلب کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ انتظامیہ اور شائقینِ کھیل نے اے پی ایل کے کامیاب انعقاد کو علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا
urdu news update, football match
امن سے ہی ترقی ممکن ہے ، محمد سکندر کونیسی
قلم کی حرمت کا نام ہے سلیم خان۔ زبان و فن کا مقام ہے سلیم خان، یاسمین اختر ریسرچ اسکالر
جشنِ “مے فنگ” تاریخ کی تناظر میں :طہٰ علی تابش بلتستانی




