urdu news update, Firing and Explosions in Quetta and Several Areas of Balochistan 0

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں فائرنگ اور دھماکے: دو پولیس اہلکار جاں بحق، ایمرجنسی نافذ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں فائرنگ اور دھماکے: دو پولیس اہلکار جاں بحق، ایمرجنسی نافذ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق، کوئٹہ میں ایک حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں 4 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کالعدم عسکریت پسند گروہ بلوچستان لبریشن آرمی نے سنیچر کے روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے آپریشن ہیروف کا دوسرا مرحلہ قرار دیا ہے بی بی سی کے نامہ نگار محم کاظم کے مطابق، کوئٹہ شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کے بعد ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سول سیکریٹیریٹ اور عدالتوں سمیت سرکاری دفاتر میں سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں جیل پر حملے کے نتیجے میں متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
بلوچستان کے شہر مچھ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے مساجد سے اعلانات کروائے گئے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث لوگ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Firing and Explosions in Quetta and Several Areas of Balochistan

گداگری ، کشکول سے کردار تک، سلیم خان

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک

50% LikesVS
50% Dislikes

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں فائرنگ اور دھماکے: دو پولیس اہلکار جاں بحق، ایمرجنسی نافذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں