ایف آئی اے افسران کراچی ائیرپورٹ پر چوہے پکڑیں گے اور سیوریج نظام دیکھیں گے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی ائیرپورٹ پر ایک افسر کو بطور انچارج سیوریج (بیت الخلاؤں کی صفائی) اور چوہوں کو پکڑنے کی ڈیوٹی پر نامزد کردیا گیا ہے، افسر اس بات کا بھی پابند ہوگا کہ ہر گھنٹے کی دستخط شدہ صفائی رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو پیش کرے ،یہ انتہائی حیرت انگیز آرڈر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر نے جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر منور مہدی کو کراچی ائیرپورٹ پر تعینات کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے ایک نئے عہدے کی بنیاد رکھی اور اس کو ایڈمن انچارج بنا دیا۔
اس کے فرائض میں امیگریشن میں موجود سیوریج یعنی تمام بیت الخلاء کی صفائی ستھرائی کی سپر ویژن اور اس کی ہر ایک گھنٹے بعد اپنے دستخط سے رپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے فرائض میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ وہ امیگریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں جو چوہے “تخریب کاری” کرتے ہیں وہ کس بیت الخلاء اور کس سیوریج کی لائنوں کے ذریعے اپنا سفر کرتے ہیں اس کی بھی نشاندہی کرنا شامل ہے
urdu news update, FIA Officers Assigned to Control Rats at Karachi Airport




