الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کر لی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کل جماعتی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات مورخہ 24 جنوری 2026 کو منعقد ہونا ہے۔ انتخابی عمل کو صاف، شفاف، منصفانہ اور جمہوری اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کے لیے کل جماعتی کانفرنس مورخہ 18 دسمبر 2025 بروز جمعرات، بوقت 11:00 بجے دن دفتر الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کانفرنس میں گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد انتخابات سے متعلق اہم امور پر سیاسی جماعتوں کی آراء، تجاویز اور رہنمائی حاصل کرنا ہے تاکہ انتخابی عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مودبانہ طور پر دعوت دی ہے کہ وہ اس اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت فرما کر اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو مستفید کریں۔چیف الیکشن کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے آزاد، منصفانہ اور صاف، شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔
جاری کردہ
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان
urdu news update, Election Commission of Gilgit-Baltistan Calls APC for 2026
گلگت میں تجاوزات، نان کسٹم پیڈ اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت</a>
افسانچہ ، معصوم ہاتھوں کی کہانی ، آمینہ یونس
مصروفیت کے ملبے تلے دبی انسانیت، یاسر دانیال صابری
گلگت بلتستان میں سیاسی قیادت کا خلا۔ عوام کس طرف دیکھ رہے ہیں ، زبیح اللہ ناجی




