کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے، کراچی: شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے۔
شہری کا بتانا ہے کہ پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر کیے گئے۔ شہری نے کہا ہےکہ موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ہے جب کہ 50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سے رابطہ ہو گیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے،یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔
urdu news update, E Challan System Out of Control in Karachi
عدالتی حکم کے باجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
کہانی: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ہیکرز نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدف بنالیا، لاکھوں روپے کے آن لائن فراڈ کا انکشاف




