urdu news update, District Administration Takes Strict Action 0

شگر ایمرجنسی منصوبوں میں سستی پر ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن, ضلع شگر میں جاری ایمرجنسی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں سستی برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات شروع
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ایمرجنسی منصوبوں میں سستی پر ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن, ضلع شگر میں جاری ایمرجنسی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں سستی برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ایمرجنسی اسکیموں کی تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعدد منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ کام میں جان بوجھ کر سستی برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے بھی ہدایت کے باوجود کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد سے جڑے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ناقابلِ برداشت ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور پیش رفت کی رپورٹس باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا مقصد عوامی مفاد کے تحفظ، شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, District Administration Takes Strict Action

ریسکیو 1122 شگر نے اپریل 2025 سے دسمبر 2025 تک کی ایمرجنسی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، روقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ رسپانس پر تفسلی رپورٹ جاری

سال نو، امید و استقامت کا سفر، کرامت علی جعفری

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ایمرجنسی منصوبوں میں سستی پر ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن, ضلع شگر میں جاری ایمرجنسی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں سستی برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں