امیرآباد ضلع گانچھے گلگت بلتستان کی بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔
رپورٹ، اقبال تابانی 5 سی این نیوز کھرمنگ
امیرآباد ضلع گانچھے گلگت بلتستان کی بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ قائدِ ملت پبلک سکول امیرآباد گھانچھے کی طالبات کا AMO 2025 میں شاندار کارنامہ۔ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سیاچن کی ہونہار طالبات نے بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ پورے خطے اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر دیا۔
قائدِ ملت پبلک اسکول امیرآباد چھوربٹ گانچھے گلگت بلتستان کی طالبہ حرا فرمان کلاس 7th نے انٹرنیشنل میتھ مقابلے امریکن میتھمیٹکس المپیاڈ (AMO 2025) میں عالمی سطح پر گولڈ میڈل اپنے نام کرلی۔
اسی مقابلے میں سکول کی ایک اور طالبہ معصومہ ابراہیم کلاس 5th نے عالمی سطح کے میتھ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے انٹرنیشنل لیول پر سلور میڈل جیت لی۔
طالبات کی اس تاریخی کامیابی پر سکول طالبات کے والدین اور اہلِ علاقہ نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان کی بیٹیاں علمی میدان میں کسی سے کم نہیں۔اگر ان کی تھوڑی سی سرپرستی اور معاونت کی جائے تو یہاں کی بیٹیاں انٹرنیشنل لیول پر مذید بڑے سے بڑے کارنامے انجام دے سکتی ہیں۔
عمائدین علاقہ اور عوامی حلقوں نے حکومت اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے پر قائد ملت پبلک سکول امیرآباد اور سکول کی باصلاحیت طالبات کی بھرپور سرپرستی ,حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔
urdu news update, Daughters of Gilgit Baltistan Shine Globally
جانیئے دیگر اہم اور تازہ خبریں.
ہنزہ: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث ندی نالوں میں بہنے والا پانی جمنا شروع ہو گیا
اسکردو میں نجی ہوٹل میں گیس لیکج کا افسوسناک واقعہ، خاتون جان بحق، ایک مرد کی حالت تشویشناک
ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان




