urdu news update, Crackdown on Encroachments, Non-Custom-Paid 0

گلگت میں تجاوزات، نان کسٹم پیڈ اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت میں تجاوزات، نان کسٹم پیڈ اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت، شاہی پولو گراؤنڈ اور جوٹیال فوڈ گودام ضبط شدہ گاڑیوں اور پارکنگ کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ، ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے پر پابندی، باب گلگت کے قریب آہنی رکاوٹ نصب کرنے کی منظوری
گلگت شہر میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) گلگت بلتستان مشتاق احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، ان کے اسباب اور ممکنہ حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی و ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) نے گلگت شہر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ لی۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کی نفری کی کمی، انتظامی مسائل اور سہولیات کی عدم دستیابی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ٹریفک پولیس کو افرادی قوت کی کمی، خصوصی کیڈر کی عدم موجودگی، ای ٹکٹنگ نظام کی محدود دستیابی، مناسب پارکنگ مقامات کی کمی، ضبط شدہ گاڑیوں کے لیے جگہ نہ ہونا، فٹ پاتھوں پر تجاوزات، ہیوی ٹریفک کی شہر میں آمد، نان کسٹم پیڈ اور چوری شدہ گاڑیوں کا مسئلہ، اہلکاروں کے لیے مراعات اور آپریشنل بجٹ کی عدم دستیابی، شہریوں میں ٹریفک آگاہی کی کمی اور ٹریفک سائنز و روڈ فرنیچر کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ٹورسٹ پولیس کے کم از کم تیس اہلکار اور گاڑیاں تعینات کی جائیں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر موٹروے پولیس سے تربیت بھی حاصل کی جائے گی۔ ای ٹکٹنگ نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
ضبط شدہ گاڑیوں اور پارکنگ کے مسئلے کے حل کے لیے شاہی پولو گراؤنڈ اور جوٹیال فوڈ گودام کے خالی پلاٹس کو استعمال میں لانے کی منظوری دی گئی۔ سڑکوں پر پیلی لائنز لگانے، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو تیز کرنے اور ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے کی روک تھام کے لیے بابِ گلگت کے قریب آہنی رکاوٹ نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
نان کسٹم پیڈ اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف دن اور رات بھر موثر کریک ڈاؤن، کالے شیشوں اور غیر قانونی لائٹس کے خلاف سخت کارروائی، اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر مراعات دینے اور علیحدہ آپریشنل بجٹ مختص کرنے کے معاملات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گلگت شہر میں ٹریفک سائنز اور روڈ فرنیچر کی فوری تنصیب اور سیوریج منصوبے کے باعث متاثرہ سڑکوں کی بحالی، مناسب سولنگ اور عوامی آگاہی کے لیے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے سے ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Crackdown on Encroachments, Non-Custom-Paid

افسانچہ ، معصوم ہاتھوں کی کہانی ، آمینہ یونس

مصروفیت کے ملبے تلے دبی انسانیت، یاسر دانیال صابری

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت میں تجاوزات، نان کسٹم پیڈ اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں