اسکردو مصطفیٰ علی حکیمی بلتی کھر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے صدر منتخب، عباس علی جنرل سیکریٹری مقرر ، بلتی کھر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے سالانہ انتخابات نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور جمہوری انداز میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو مصطفیٰ علی حکیمی بلتی کھر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے صدر منتخب، عباس علی جنرل سیکریٹری مقرر ، بلتی کھر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے سالانہ انتخابات نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور جمہوری انداز میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے۔ انتخابات میں طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا اور نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا۔انتخابی نتائج کے مطابق مصطفیٰ علی حکیمی کو بلتی کھر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا صدر جبکہ عباس علی کو جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب کیا گیا، جن پر طلبہ برادری نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انتخابات کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ میں جمہوری شعور کو فروغ دینا، قیادت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور تعلیمی و سماجی مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر اور مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کیے گئے۔ تنظیم کے نومنتخب صدر مصطفیٰ علی حکیمی اور جنرل سیکریٹری عباس علی کو مختلف تعلیمی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔ مبارکبادی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ نئی قیادت طلبہ کے مسائل کے حل، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، اتحاد و نظم و ضبط کے قیام اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے طلبہ کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دیانت داری، اخلاص اور مشاورت کے اصولوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
urdu news update, Annual Elections of Balti Khar Students Organization
0



