عمران خان کے سوا کسی اور میں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرأت نہیں، سہیل آفریدی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمران خان کے سوا کسی اور میں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرأت نہیں، سہیل آفریدی، عمران خان کو صرف اس لیےہٹایا گیا کہ وہ ایک ملک کو پسند نہیں تھا جس نے کافروں کی سرزمین پر مسلم اُمہ کے لیے آواز اٹھائی، وزیر اعلیٰ کے پی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے صرف اس لیے ہٹایا گیا کہ وہ ایک ملک کو پسند نہیں تھا، عمران خان کے سوا کسی اور میں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرأت نہیں، کیونکہ سب کو اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔
یونیورسٹی آف ہری پور کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں ںے غازی میں یونیورسٹی آف ہری پور کے تحصیل کیمپس کے قیام کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ہمارا صوبہ ہے، ہم سڑکیں بھی بنائیں گے اور دیگر تمام مسائل بھی حل کریں گے، ہمارے دل بڑے ہیں، ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم کسی کے لیے لائٹس، سڑکیں اور مارکیٹس بند نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں فارم 47 کے مسلط شدہ کرپٹ ٹولے کو سیاست اور حکمرانی دونوں میدانوں میں عبرت ناک شکست دے کر دکھاؤں گا، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، دنیا چاند پر پہنچ گئی اور بدقسمتی سے ہم امن کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
urdu news update, Absolutely Not




