یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبہ کا احتجاج، سموار چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند خستہ حال سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبہ کا احتجاج، سموار چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند خستہ حال سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ، یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبہ نے خستہ حال سڑکوں کی عدم مرمت پر احتجاج کرتے ہوئے سموار چوک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی جانے والے راستے انتہائی خراب حالت میں ہیں، جس سے طلبہ کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کی فوری تعمیر شروع کی جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔
احتجاج کے باعث سموار چوک پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی، جس سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لے کر تعمیراتی کام کا آغاز کرے۔ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
urdu news, university of baltistan