اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان ادبی تنظیم کی تقریب حلف برداری

اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان ادبی تنظیم کی تقریب حلف برداری
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان ادبی تنظیم کی تقریب حلف برداری سندوس کیمپس میں منعقد ہوئی ۔صدر آصف جاوید ،جنرل سیکرٹری سمیرا ایوب و کابینہ معزز مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مقپون ،جبکہ صدر محفل وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا تھے ۔دیگر مہمانوں میں کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم ،ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند و دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔تقریب میں ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے طکباوطالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا ۔تقریب سے صدر ادبی تنظیم آصف جاوید نے خطبہ استقبالیہ دیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی راجہ ناصر علی خان مقپون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ادبی تنظیم بننا یقینا خوش آئند ہے اس تنظیم کے لئے جتنا ہوسکے حکومتی سطح پر اور انفرادی طور پر ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا ۔مہمان خصوصی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مقپون نے تنظیم کے لئے ہر ممکن تعاون صدر و کابینہ سے ملاقات میں کرنے کی یقین دہانی کی ۔صدر محفل وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے آنے خطاب میں کہا آج انتہائی خوشی ہوئی یونیورسٹی آف بلتستان کے قیام میں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا اہم کردار ہے چونکہ مجھے خود تنظیموں سے لگاؤ ہے اس لئے آج کے اس تقریب حلف برداری میں شرکت کو سعادت سمجھتا ہوں وزیر تعلیم نے صدر جو کابینہ کو مبارکبادی دی اور ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم نے کہا کہ یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کے لئے سڑک کا کام تیز کر دی ہے اور مارچ تک روڈ پاس کریں گے ۔کمشنر بلتستان ڈویژن نے ادبی تنظیم کے لیے مختلف پروگراموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔تقریب سابق صدر سید نجم الحسن سید نے اپنے خطاب میں تنظیم اور یونیورسٹی کے مسائل مہمانوں کے سامنے پیش کی جس میں یونیورسٹی کی نئی عمارت کے لئے روڈ کا مسلہ اور تنظیم کے مختلف پروگراموں کے لئے تعاون اور مسائل کی حل کے لیے گذارشات پیش کی کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور مبارکبادی تقریب کے آخر میں ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ اے آر میر نے معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو ادبی سوسائٹی اور یونیورسٹی کی جانب سے ایکٹنگ ایچ او ڈی نے سوینئر پیش کی ۔
Urdu news, university of baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں